نئی دہلی، 31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے پیر کو اتر پردیش حکومت سے کیرالہ کے صحافی صدیقی کپن کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کیا۔ کپن کو اکتوبر 2020 میں ہاتھرس جاتے ہوئے مبینہ گینگ ریپ متاثرہ کی موت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بنچ نے درخواست پر حتمی سماعت کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اس ماہ کے شروع میں کپن کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ ہاتھرس کیس میں ان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔